۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر

حوزہ/ ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے سرپرست اعلی نے تمام تر نصابی کتب سے اسلام اور تاریخ اسلام سے متعلق مواد نکالنے کی سفارشات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، متحدہ علما بورڈ پنجاب کے رکن، ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے سرپرست اعلی تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر حسین اکبر نے تمام تر نصابی کتب سے اسلام اور تاریخ اسلام سے متعلق مواد نکالنے کی سفارشات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے مطالبہ کیا کہ پہلی جماعت سے دسویں تک تمام اسلامیات،اردو،مطالعہ پاکستان کی کتب میں حضرت خاتم النبیین محمد مصطفی صلی اللی علیہ وآلہ وسلم اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کا خاص طور پر اور صحابہ کرام رضوان الیہم کی سیرت اور تذکروں کو شائع کیا جائے ۔ 

انہوں نے کہا کہ جو ایک قوم ایک نصاب کے نعرہ کے تحت نصابی کتب مرتب ہوئی ہیں ان میں اہلبیت اطہار علیہم السلام کا تذکرہ بالکل نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جس وجہ سے ہمارے حلقوں میں ارباب اقتدار کے خلاف جذبات مشتعل ہونے کا خطرہ ہے۔

اسی طرح آپ نے کہا کہ سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امورنے حدود سے تجاوز کیا ۔ سفارشات کی تائید کابینہ نے نہیں کی اور نہ ہی اس طرح کا کوئی مواد نصابی کتب میں موجود ہے جس سے اقلیتی طلباء يا اقلیتوں کے عقائد کی توہین ہو ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .